کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 83
4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’اللہ کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔‘‘(رواہ بخاری و مسلم) 5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں ،میزان پر بھاری ہیں اور رحمن کو بہت محبوب ہیں ،وہ یہ ہیں ’’سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِیْم‘‘(بخاری:6406) 6۔فرمانِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’دو عمل ایسے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان ان کی حفاظت کرتا ہے تو وہ ضرور جنت میں جائے گا۔‘‘یہ عمل بہت آسان ہیں لیکن عمل کرنے والے بہت کم ہیں: (1) ہر نماز کے بعد دس مرتبہ تسبیح یعنی سبحان اﷲ،دس مرتبہ الحمد ﷲ اور دس مرتبہ اللہ اکبر۔اس طرح یہ عمل زبان پر ایک سو پچاس ہو گا اور میزان میں پندرہ سو۔(یعنی اس کا اجر اس قدر بڑھ جائے گا)۔ (2) اسی طرح چونتیس مرتبہ اللّٰه اکبر،تینتیس مرتبہ الحمد لِلّٰه اور تینتیس مرتبہ سبحان رات کو بستر پر جاتے وقت پڑھو،یہ عمل زبان پر سو اور میزان پر ایک ہزار تک ہو جائے گا۔اب بتاؤ تم میں سے کون ہر روز ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہے۔‘‘(الترغیب:603)۔ 7۔سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا:تم’’لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ کہو یہ جنت کا خزانہ ہے۔(رواہ بخاری) 8۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص یہ دعا صبح و شام ایک سو مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دے گا اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ،وہ دعا یہ ہے:’’سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘۔ ذکر الٰہی کی فضیلت: 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ﴾کہے تو اس کے لئے جنت میں ایک