کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 81
طرح وضو کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں اور اس کی نماز،مسجد میں چل کر جانا،اس کے لئے اضافی اجر و ثواب بنتا ہے۔‘‘(رواہ مسلم:229) سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’تم میں سے جو شخص بھی بہترین وضو کرے پھر یہ پڑھے:اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہٗ تو ایسے شخص کیلئے جنت کے آٹھوں دروزاے کھل جاتے ہیں ،جس سے چاہے داخل ہو(رواہ مسلم:234) فضیلت تعمیر مساجد: فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے مسجد بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔‘‘(رواہ بخاری:450) مسجدوں میں جانے کی فضیلت:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص مسجد میں جائے اور اسکا مقصد صرف نیکی کو سیکھنا اور سکھانا ہو تو اس کیلئے ایک مکمل ترین حج کا ثواب ملتا ہے۔‘‘(ترغیب و ترہیب:81) فرمانِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’جو شخص مسجد جاتا ہے تو اس کا ایک قدم ایک گناہ مٹاتا اور ایک نیکی کو لکھتا ہے۔مسجد میں آتے اور جاتے دونوں وقت ہوتا ہے۔‘‘(صحیح ترغیب:295)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص باوضو ہو کر فرض نماز کے لئے اپنے گھر سے نکلے تو اس کا اجر اتنا ہے کہ جیسے ایک حج کرنے والے کا ہوتا ہے۔جو شخص چاشت کی نماز پڑھنے جاتا ہے تو اس کے لئے ایک عمرہ کرنے والے کا ثواب ملتا ہے۔اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے درمیان اگر کوئی لغو کام نہ ہو تو یہ عمل عِلِیِّیْن کی کتاب میں لکھا جاتا ہے۔‘‘(صحیح ترغیب:315)۔