کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 69
13۔یا علمی کلاس میں شرکت کرنا۔ 14۔مغرب سے تھوڑا پہلے دعا میں شریک ہوں ،گھر والوں کے ساتھ یا انفرادی دعا میں شریک ہوں ۔روزے دار کی دعاکے قبول ہونے پر حدیث ِنبوی موجود ہے(ترمذی:780)۔ 15۔مغرب کی نماز مسجدمیں اداکریں ۔تکبیر اولیٰ میں موجود ہوں ۔ 16۔مسجدمیں ذکر واذکار کے لئے کچھ دیر موجود رہیں ۔سنتیں ادا کریں ،افضل عمل گھر واپس جاکر سنتوں کے پڑھنے کا ہے۔ 17۔رات کے کھانے میں اہل وعیال کے ساتھ بیٹھ کرا ﷲتعالیٰ کے شکر ادا کریں ۔ 18۔عشاء کی نماز اور تراویح مسجد میں ادا کریں ۔ 19۔رمضان کی راتوں میں انفرادی مطالعے کا اہتمام کریں ۔خاندانی اعزاء واقرباکے ساتھ مل جل کر بیٹھیں ۔احباب ودوستوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش جاری رکھیں ۔ روزے داروں کے اہم ترین اذکار و وظائف: ایک مؤمن کو ہر حال میں اپنے رب کا ذکر کرنا چاہیے۔کسی وقت اور کسی لمحے اپنے رب کی یاد سے غافل نہ ہوں ۔اﷲ کا ذکر کرنا اور دعائیں مانگنا،ایک مستقل عبادت ہے۔رمضان میں خصوصاً ان اذکا رکا اہتمام کریں ۔ اے مسلمان بھائی،بہن!آپ صبح وشام کے اذکا ر،بیت الخلاء میں آنے،جانے کی دعا،موذن کی آواذ سن کر پڑھی جانے والی دعائیں وضو،مسجد میں دخول اور خروج کی دعائیں لازماً پڑھا کریں ۔ اذان وامامت کے درمیان والا وقت بڑا اہم ہوتاہے فرمانِ رسول ہے کہ اسوقت مانگی جانے والی دعا قبول ہوتی ہے۔(ترمذی:212)۔ اسکے ساتھ نماز کے درمیان پڑھے جانے والے اذکا ر،دعائیں ،تشہد میں پڑھی جانے والی دعائیں اور خاص طور پر انکا ترجمہ یاد کریں ۔یہ دعائیں آج کل ہر جگہ عام دستیاب ہیں آ پ استفادہ کرسکتے ہیں ۔دعائے قنوت،جو وتروں میں پڑھی جاتی ہے اسکا معنیٰ بھی ذہن نشین کریں ۔