کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 68
سارے دن کا پروگرام 1۔اجروثواب کی نیت سے سونا۔ 2۔کاروبار زندگی یا علم کے حصول کیلئے جانا،فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ترجمہ:’’اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے۔اﷲتعالیٰ کے نبی داؤد علیہ السلام بھی اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتے تھے(رواہ البخاری ) مزید فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص علم حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اﷲتعالیٰ اسکے لئے جنت کی راہ آسان فرما دیتا ہے۔‘‘(ابوداؤد:3641) 3۔اﷲتعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنا تمام دن کا بہترین کام ہے رسول اﷲ نے فرمایا: ترجمہ:’’اہل جنت صرف اس بات پر حسرت کریں کہ انھوں نے اوقاتِ دنیامیں ذکر الٰہی نہ کیا‘‘(طبرانی)۔ 4۔حسب استطاعت اﷲ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ وخیرات کریں ۔ 5۔اذان سن کر باجماعت نمازکے لئے حاضر ہو جائیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ترجمہ:’’رسول اﷲنے ہمیں ہدایت کے طریقے بتائے اور ان طریقوں میں نماز کو مسجد سے پڑھنا بھی شامل ہے‘‘۔ 6۔دوپہر کو کچھ نہ کچھ بدن کو آرام دیں ۔ 7۔عصر کی نمازپڑھیں ۔اس سے پہلے کی چار رکعات پڑھنے کی کوشش کریں ۔ 8۔کسی وعظ ونصیحت کی محفل میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ 9۔مسجد میں اﷲتعالیٰ کے ذکر اور تلاوت ِقرآن پاک کریں ۔ 10۔افطاری کے کسی پروگرام میں امداد فراہم کریں (حسب ِاستطاعت)۔ 11۔ایمان وعمل کی تربیت کے لئے اسلامی کتب کا مطالعہ کریں ۔ 12۔اہل وعیال کے مسائل اورضروریات زندگی مہیا کرنا۔