کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 68
سارے دن کا پروگرام
1۔اجروثواب کی نیت سے سونا۔
2۔کاروبار زندگی یا علم کے حصول کیلئے جانا،فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
ترجمہ:’’اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے۔اﷲتعالیٰ کے نبی داؤد علیہ السلام بھی اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتے تھے(رواہ البخاری )
مزید فرمایا:
ترجمہ:’’جو شخص علم حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اﷲتعالیٰ اسکے لئے جنت کی راہ آسان فرما دیتا ہے۔‘‘(ابوداؤد:3641)
3۔اﷲتعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنا تمام دن کا بہترین کام ہے رسول اﷲ نے فرمایا:
ترجمہ:’’اہل جنت صرف اس بات پر حسرت کریں کہ انھوں نے اوقاتِ دنیامیں ذکر الٰہی نہ کیا‘‘(طبرانی)۔
4۔حسب استطاعت اﷲ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ وخیرات کریں ۔
5۔اذان سن کر باجماعت نمازکے لئے حاضر ہو جائیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
ترجمہ:’’رسول اﷲنے ہمیں ہدایت کے طریقے بتائے اور ان طریقوں میں نماز کو مسجد سے پڑھنا بھی شامل ہے‘‘۔
6۔دوپہر کو کچھ نہ کچھ بدن کو آرام دیں ۔
7۔عصر کی نمازپڑھیں ۔اس سے پہلے کی چار رکعات پڑھنے کی کوشش کریں ۔
8۔کسی وعظ ونصیحت کی محفل میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
9۔مسجد میں اﷲتعالیٰ کے ذکر اور تلاوت ِقرآن پاک کریں ۔
10۔افطاری کے کسی پروگرام میں امداد فراہم کریں (حسب ِاستطاعت)۔
11۔ایمان وعمل کی تربیت کے لئے اسلامی کتب کا مطالعہ کریں ۔
12۔اہل وعیال کے مسائل اورضروریات زندگی مہیا کرنا۔