کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 66
سحری وافطاری کے وقت خاص طور پر اپنے نفس،والدین،اولاد اور تمام مسلمانوں کیلئے دعاکرو۔اﷲتعالیٰ نے دعا اور مانگنے کا حکم دیا ہے۔اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے۔ اﷲتعالیٰ سے سچی توبہ کرو۔توبہ گناہوں کو ترک کرنے او ر ندامت وشرمندگی کے احساس کے ساتھ کی جاتی ہے۔ ایمان وتقویٰ کو ہمیشہ جاری رکھو۔رمضان کے اختتام تک نہیں بلکہ موت تک،فرمانِ الٰہی ہے: ترجمہ:’’اور اپنے رب کی عبادت کرو حتی کہ یقین(موت)آجائے۔‘‘(الحجر:99) انسان پر عبادت،توبہ او رتقویٰ کے آثا رنظر آنے چاہیں ۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود وسلام پڑھیں ۔ روزے دار کا ٹائم ٹیبل: اس ٹائم ٹیبل کو لکھنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ روزے دار اپنے اوقات کو قیمتی بناتے ہوئے ہر منٹ کو ایک عبادت او رنیک عمل کے لئے مختص کرلے۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ترجمہ:’’ہر روز غروب شمس کے وقت میں ہمیشہ نادم ہوتا ہوں ۔کیوں کہ میری زندگی کا ایک لمحہ ایک دن کم ہوگیا لیکن میرا عمل نہیں بڑھا۔‘‘(الوقت فی حیاۃ المسلم،مفتاح الافکار) امام نخعی رحمہ اللہ ایک روز رمضان کے دن کے قیمتی ہونے کے متعلق فرماتے ہیں : ترجمہ:’’رمضان کاایک دن ہزار دنوں سے بہتر ہے۔ایک تسبیح ہزار تسبیحات سے بہتر ہے۔ایک رکعت ہزار رکعات سے بہتر ہے۔‘‘(لطائف المعارف) ان اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کا ایک ایک دن،منٹ،لمحہ بڑا قیمتی ہے۔تقرب الی اﷲکے لئے مختلف عبادات ہیں جن کے ذریعے اﷲتعالیٰ سے اجرِعظیم کی امید کی جاسکتی ہے۔ اے عزیز بھائی۔اگر تم اﷲتعالیٰ کے حضور زیادہ سے زیادہ اپنی عبادات کا نذرانہ پیش کرنا چاہتے ہوتو پھر وقت ضائع نہ کرو۔ پروگرام رمضان تہجد اور تراویح ایک ہی نماز کے دو نام ہیں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں گیارہ