کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 65
پاک کرنے او رمساکین کے کھانے کیلئے فرض کیا تھا۔جوشخص نمازِعید سے قبل زکوٰۃ فطر دے گا تویہ مقبول ہو گی۔اور جو نماز عید کے بعد دے گا یہ عام صدقہ ہوگا فطرانہ نہیں ۔(ابوداؤد:1609) یہ فطرانہ ہر شخص خود دے گا اوراپنے زیر کفالت افراد کی طرف سے بھی دے گا۔ روزے داروں کی توجہ کے لئے: اے میرے مسلم بھائی:رمضان کے روزے ایمان واحتساب کی نیت سے رکھوا ﷲتعالیٰ تمہارے گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا۔ بغیر عذر کے ایک دن کا روزہ بھی مت چھوڑو۔یہ کبیرہ گناہ ہے۔رمضان کی راتوں میں تراویح پڑھو۔خاص طور پر لیلۃالقدر کی راتوں کو نوافل ادا کرو۔ اپنے کھانے پینے او رلباس کو حلال رزق سے بناؤ۔ا ﷲتعالیٰ تمہارے اعمال کو قبول فرمائے گا۔دعاؤں کو قبولیت ملے گی۔حرام رزق سے افطاری کرنے سے اپنے آپ کو بچاؤ۔روزے داروں کو افطاری کرواؤ۔تاکہ تم بھی وثواب حاصل کرو۔نماز ِپنج گانہ کی اچھی طرح پابندی کرو۔کثرت سے صدقہ وخیرات تقسیم کرو۔بے شک رمضان میں صدقہ کرنا افضل ترین ہے۔اپنے اوقات کو بغیر صالح عمل کیے ضائع مت کرو۔تم سے تمہارے عمل کے متعلق پوچھا جائے گا۔ہر عمل کابدلہ ملے گا۔رمضان میں عمرہ کرناحج کے برابر ہے۔سحری کا اہتمام ضرور کرو۔مغرب کے فوراً بعد افطاری کرنے میں جلدی کرو،ا ﷲتعالیٰ کی محبت ملے گی۔فجر سے پہلے ہی غسلِ جنابت کرلو۔تاکہ مکمل طہارت کے ساتھ عبادت کرسکو۔رمضان میں فرصت کے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت کرو۔اپنی زبان کو جھوٹ،لعن طعن،غیبت،چغل خوری سے پاک رکھو۔یہ اعمال روزے کونقصان دیتے ہیں ۔روزے میں اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھیں ۔اپنے نفس کواطمینان اور سکون دیں ۔روزے رکھنے سے اﷲتعالیٰ کے خوف وتقویٰ کا احساس پیدا ہوجائے۔ہمیشہ شکر الٰہی کرو۔احکامات الٰہی کی اطاعت کرو۔کثرت سے ذکر الٰہی کرو۔استغفار کو اپنا شعار بناؤ۔طلب ِجنت او رجہنم سے نجات کا سوال کرتے رہو۔خاص طور پر