کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 64
نفلی روزے: 1)رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے سے پورے سال کے روزے رکھنے کا اجر وثواب ملتا ہے۔(مسلم:1164) 2)پیر اور جمعرات کے روزے رکھنا مستحب ہے ان دونوں ایام میں اعمال اﷲتعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں ۔ 3)ہر مہینے کی15,14,13تاریخ کو روزے رکھنا۔ 4)ذوالحجہ کی9تاریخ کو روزہ رکھنا(غیر حاجیوں کے لئے یوم عرفہ 9تاریخ کا)۔ 5)عاشورہ محرم کی 9اور 10تاریخ کو روزہ رکھنا ممنوعہ روزے: 1)چاند دیکھے بغیر محض شک کی بنیاد پر روزہ رکھنا۔ 2)عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنا۔ 3)ایام التشریق کو روزے رکھنا منع ہے۔ایام التشریق12.11اور 13ذوالحجہ ہیں ۔ 4)خاص طور پر صرف جمعۃ المبارک کا روزہ رکھنا منع ہے۔ 5)بیوی کا شوہرکی اجازت کے بغیر نفلی روزے رکھنا۔ اعتکاف: اعتکاف میں بیٹھنا مستحب سنت ہے۔رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں افضل ہے۔اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بے شک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھاکرتے تھے۔یہاں تک کہ آپکی وفات ہو گئی۔ فطرانہ: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ترجمہ:’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ ِفطر کو روزے داروں کو لغو،فحش کاموں سے