کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 62
5)خوشبو لگانا۔ 6)سرمہ ڈالنا۔ روزے کو توڑنے والے امور 1)جماع کرنا۔ 2)کھانا پینا یا طاقت والے انجکشن لگانا۔[1] 3)سنگی لگا کرخون نکلوانا۔ 4) قصداً قے کرنا۔ 5)حیض یا نفاس کا خون جاری ہونا۔ 6) یہ شرائط اسوقت روزہ توڑتی ہیں جب یہ کام جان بوجھ کر کئے جائیں ۔ان میں سے کئی کام قصداً نہیں کئے جا سکتے۔ روزہ کن لوگوں پر واجب نہیں ہے 1)کافر وغیرمسلم پر۔ 2)چھوٹا بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے۔لڑکے کی بلوغت تین امور سے معلوم ہو جاتی ہے۔احتلام آنا،زیر ناف بالوں کا اگ آنا یا 15سال کی عمر تک پہنچنا۔لڑکی کی بلوغت میں حیض کا آنا بھی شامل ہے۔ 3)پاگل پن۔ 4)ایسا بڑھاپاکہ کسی چیز کی تمیز نہ رہے۔ 5)ہمیشہ کا مریض یا معزور لیکن ایسے افراد پر فرض ہے کہ وہ فدیہ میں مسکین کا کھانا ادا کریں ۔ وہ افراد جن پر قضاء واجب ہے 1)وہ مسافر جوحالت سفر میں روزہ نہ رکھ سکے۔ 2)وہ مریض جو شفا یابی کی امید رکھتا ہو۔لیکن حالت ِ مرض میں روزہ نہ رکھ سکے۔ 3)حائضہ عورت کو روزہ رکھنا حرام ہے۔حالت روزہ میں حیض آجائے تو پھر فوراً روزہ
[1] طاقت والے انجکشن غذائیت کے اجزاء میں شامل ہیں ،اس لیے اس حکم بھی کھانے پینے کے جیسا ہو گا۔(فتاویٰ اللجنۃ الدائمۃ،ارکان اسلام،مفسدات الصیام)