کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 6
کتاب: جنت کا راستہ مصنف: عبد اللہ بن احمد العلاف پبلیشر: دائرہ نور القرآن ترجمہ: خلیق الرحمٰن قدر بسم اللّٰه الرحمن الرحیم جنت کا راستہ 1۔عقیدۂ مسلم:اے میری بہنو اور بھائیو!ایک مسلمان کا عقیدہ کیا ہونا چاہیے؟ ہمیں اس عقیدے کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔علم و معرفت کے بعد عقیدئہ توحید کی دعوت دینا اور اس راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنا بھی فرض ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ﴿وَ الْعَصْرِO اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ Oاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾(سورۃ العصر) ترجمہ:’’قسم ہے زمانے کی۔بے شک انسان خسارے میں ہے۔مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے صالح عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کی۔‘‘ توحید اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ صرف ایک’’اللہ‘‘ہی اپنی بادشاہت،افعال،الوہیت اور معبودیت میں یکتا ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔توحید کی تین قسمیں ہیں : 1۔توحید ربوبیت: توحید کا معنی یہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی خالق،رزاق،مدبر اور پرورش کرنے کے اعتبار سے اکیلا ہے۔فرمانِ الٰہی ہے:﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ترجمہ:’’تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘(سورۃ الفاتحہ:2)۔ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿اللّٰهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ترجمہ:’’اللہ وہ ذات ہے جس نے تم کو پیدا کیا،پھر تم کو رزق دیا،پھر تم کو موت