کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 58
کے لئے۔تاوان زدہ کے لئے۔اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ۔اور مسافروں کے لئے۔یہ اﷲکا فریضہ ہے۔اور اﷲتعالیٰ علیم وحکیم ہے)۔ اس آیت کے آخر میں اﷲتعالیٰ نے یہ دو نام ذکر فرمائے ہیں ۔بندوں کے لئے اس میں اﷲتعالیٰ کی طرف سے تنبیہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمہارے زکوٰۃ دینے اور نہ دینے کو جانتا ہے۔اور اﷲحکیم بھی ہے اس کو خوب معلوم ہے کہ زکوٰۃ کا کون مستحق ہے۔اﷲتعالیٰ اشیاء کی مقدار اور تعداد پر حکیم ہے۔وہ کسی چیز یا شخص کوضائع نہیں کرتا۔اگرچہ بعض لوگوں پر یہ حکمتیں مخفی ہوتی ہیں ۔اﷲتعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم بہتر سے بہتر عمل کریں ۔اور اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جائیں ۔ صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد اﷲ تعالیٰ نے مالداروں پر زکوٰۃ اس لئے فرض کی ہے تاکہ محتاج،ضرورت منداور مسلمانوں کے عام منافع میں مدد کی جاسکے۔قرآن کریم کی بہت سی آیات میں اﷲ تعالیٰ نے زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اسی طرح خرچ کرنے والوں کی تعریف اور انکے اجر وثواب کا ذکر بھی فرمایا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی متواتر احادیث میں زکوٰ ۃ ادا کرنے اور مال ومویشی،سونے چاندی،نقدی وسامانِ تجارت میں زکوٰۃ کا نصاب بیان کیا گیا ہے۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں پر سخت وعید بھی سنائی گئی ہے۔تمام مسلمانوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ تارکِ زکوٰۃ کا دین وایمان نا مکمل ہوتا ہے۔لیکن تارکِ زکوٰۃ کے کافر ہونے میں اختلاف ہے۔زکوٰۃ دینِ اسلام کے اہم ترین ارکان میں سے ایک ہے اور زکوٰۃ میں دین ودنیا کا کمال واقع ہوتاہے۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ترجمہ:’’زکوٰۃ ایک برھان ہے‘‘یعنی زکوٰۃ دینے والے کے ایمان کی دلیل وبرھان ہے۔(مسلم،کتاب الطہارۃ،باب فضل الوضوء) فوائد زکوٰۃ میں یہ شامل ہے کہ زکوٰۃ مال کو پاک کرتی ہے۔زکوٰۃ دینے والے کے اجر و ثواب میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔او راس مال میں بھی برکت ہوتی رہتی ہے جس میں سے زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے۔زکوٰۃ ادا کرنے سے اخلاق وکردار میں پختگی ہوتی ہے۔بخیلی اور