کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 46
28۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’اپنی صفوں کو سیدھا کرو،بے شک صفوں کا سیدھا کرنا نماز کو مکمل کرتا ہے۔(مسلم:433) 29۔سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر فرماتے:’’سیدھے ہو جاؤ،باہم اختلاف نہ کرو،وگرنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں اختلاف ڈال دے گا۔‘‘(مسلم:437) 30۔سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’تم لازماً صفوں کو برابر کرو وگرنہ اللہ تمہارے اندر اختلاف ڈال دے گا‘‘(مسلم:436)۔ 31۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’صفوں کو سیدھا کرو،کندھوں کو برابر کرو،ایک دوسرے کے درمیان خلل کو بند کرو۔اور شیطان کے لئے راستہ نہ چھوڑو۔جو صف کو ملاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ملاتا ہے۔اور جو صفوں کو قطع کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اُس کو قطع کر دیتا ہے۔‘‘(ابوداؤد:666) 32۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے لوگوں کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتےہیں جو صفوں کو ملاتے ہیں ۔‘‘(ابو داؤد:664 33۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’امام بنایا ہی اس لئے جاتا ہے کہ تاکہ تم اس کی اقتداء کرو،جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ قرأ ت شروع کرے تو تم خاموش ہو جاؤ‘‘(صحیح مسلم:444) 34۔فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص سورۂ فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی‘‘(بخاری:756)۔ 35۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’اکیلے نماز پڑھنے کے مقابلے میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا 27 گنا زیادہ فضیلت والا ہے۔‘‘(بخاری:645)