کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 45
21۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز پڑھنا ایک ہزار نمازوں سے بڑھ کر یا اس جیسی ہے۔یہ اہمیت مسجد حرام کے علاوہ تمام مساجد کے بارے میں ہے‘‘(بخاری:1189) 22۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ضرور پڑھے‘‘(بخاری:1189 23۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی اور نماز نہیں ہو سکتی۔‘‘یعنی سنت و نوافل نہیں پڑھے جا سکتے۔(صحیح مسلم:710 24۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب کوئی نماز پڑھنے لگے تو اپنے سترے کے قریب ہو کر پڑھے۔اور کسی کو اپنے آگے سے گذرنے نہ دے۔اگر کوئی گذرے تو اس کو روک دے کیونکہ وہ شیطان ہے‘‘(ابوداؤد:698) 25۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ مسجد اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہے۔‘‘(مسلم:671) 26۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’یہ مساجد اس قسم کے پیشاب پاخانے کیلئے نہیں بنائی گئیں ۔بے شک یہ تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے بنائی گئی ہیں ۔اور نماز و قرآن کے لئے بنائی گئی ہیں ۔‘‘(مسلم:536) 27۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب تم دیکھو کہ کوئی شخص مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہے تو کہو:اللہ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ پہنچائے۔اور کوئی گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں نہ لوٹائے‘‘۔(الترمذی،کتاب البیوع،باب النہی عن البیع فی المسجد)