کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 43
مزید فرمایا: 9۔ترجمہ:’’مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔‘‘(نسائی) 10۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’اذان اور اقامت کے درمیان دعائیں رَدّ نہیں ہوتیں ۔لہٰذا دُعا مانگا کرو‘‘(ابوداؤد:521) 11۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جب امام(نماز میں ) آمین کہے تو تم بھی آمین کہوبے شک جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل گئی تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوں گے۔‘‘(بخاری:780،مسلم:410) 12۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ کونسی چیز خطاؤں کو مٹانے اور درجات کو بڑھانے والی ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی!جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تکلیف کے وقت مکمل وضو کرنا،مساجد کی طرف کثرت سے قدم بڑھانا،ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا،یہی تو رباط ہے‘‘(مسلم:251) رباط:سے مراد نمازوں کوانتظار کے ذریعہ ایک دوسرے سے ملانا ہے۔ 13۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’نماز کا سب سے زیادہ اجر لینے والے وہ لوگ ہیں جو سب سے زیادہ دور سے چل کر آتے ہیں ۔جو شخص نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے تاکہ وہ امام کے ساتھ پڑھ سکے،وہ نماز(اکیلے میں ) پڑ کر سو جانے والے سے بہت زیادہ اجر والا ہے‘‘(مسلم:662) 14۔مزید فرمایا: ترجمہ:’’جو لوگ دنیا میں مسجد کی طرف اندھیرے میں چل کر آتے ہیں ،ان کو قیامت کے