کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 42
بھی نماز میں ہی ہے(بخاری:647 و مسلم:649) 3۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ٰیبَنِیْٓ ٰادَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ وَّ کُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ﴾(الاعراف:31) اے بنی آدم!مسجد میں جاتے وقت زیب و زینت کو اپناؤ۔کھاؤ پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو۔اللہ تعالیٰ فضول خرچی کو پسند نہیں فرماتا‘‘۔ 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔تکبر حق بات کو ٹھکرانے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے‘‘(مسلم:91) 5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جب تم نماز پڑھو تو دونوں لباس پہنو بے شک اللہ تعالیٰ کے لئے زینت اختیار کرنا زیادہ ضروری ہے(یعنی شلوار قمیض دونوں پہنو یا مکمل لباس پہنو)۔(المعجم الکبیر للطبرانی:450) 6۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’تم میں سے جب کوئی جمائی لے تو اپنے منہ کو ہاتھ سے ڈھانپ دے۔کیونکہ شیطان داخل ہو جاتا ہے‘‘(مسلم:2995) 7۔مزید فرمایا: ’’جو شخص یہ سبزی(کچی پیاز) کھائے وہ ہماری مسجدوں میں نہ آئے۔‘‘(مسلم:564) 8۔فرمایا: ترجمہ:’’اگر میری اُمت پر مشکل نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لئے مسواک کرنے کا حکم دیتا۔(بخاری)۔مزید فرمایا:’’مسواک منہ کی پاکیزگی اور رَبّ کی رضامندی ہے‘‘(مسلم:887)