کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 38
ترجمہ:’’تمہارا بہترین دنوں میں بہترین دن جمعہ کا دن ہے۔‘‘(ابوداؤد:1047) جمعۃ المبارک کے بہت سے آداب و احکام ہیں ۔جن کی پیروی اور عمل ہر مسلمان پر لازم ہے۔ہم درج ذیل سطور میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ تمام فرامین نقل کر رہے ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے بارے میں ارشاد کئے تھے: 1۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعۃ المبارک کے دن فجر کی نماز میں ’’سورۂ سجدہ‘‘اور’’سورۂ دھر‘‘پڑھا کرتے تھے۔(صحیح بخاری:891) 2۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے: ترجمہ:’’جمعۃ المبارک کے دن تمام نمازوں میں سب سے بہترین نماز فجر کی ہے۔‘‘(سلسلۃ الصحیحہ للالبانی:1566) 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشادِ گرامی ہے: ترجمہ:’’مجھ پر جمعہ کے دن اور جمعرات کو کثرت سے درود پڑھا کرو‘‘(نیل الاوطار:3؍ 304) اور فرمایا: ترجمہ:’’سب سے بہترین دن جمعۃ المبارک کا ہے،اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا،قبض کیا گیا،قیامت کے دن صور پھونکنا اور بے ہوشی اسی دن ہو گی،لہٰذ تم مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے‘‘(ابوداؤد:883) 4۔غسل کرنا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھنے آئے تو غسل ضرور کرے‘‘(بخاری:877) 5۔خوشبو لگانا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے،اور اگر میسر ہو تو خوشبو لگاتا ہے،اور اچھے کپڑے پہنتا ہے،پرسکون،باوقار طریقے سے مسجد جاتا ہے،پھر کچھ رکعات نفل پڑھتا ہے،کسی کو تکلیف نہیں دیتا،امام کے آنے پر نماز پڑھنے تک خاموش رہتا ہے،تو اس کا یہ عمل(اس کے گذشتہ جمعہ تک کے صغیرہ گناہوں ) کا کفارہ بن جاتا ہے‘‘(بخاری:910) مزید فرمایا: