کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 37
ترجمہ:’’اے ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے۔تیری رحمت سے میں مدد طلب کرتا ہوں ۔میرے ہر معاملے کو سلجھا دے اور مجھے میرے نفس کے سپرد ایک لمحے کے لئے بھی نہ کرنا۔‘‘(الترغیب والترہیب:657،عمل الیوم اللیلۃ للنسائی:570) 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص یہ دعا پڑھے اور شام سے پہلے مر جائے تو وہ جنتی ہو گا۔اور رات کو پڑھے اور صبح سے پہلے مر جائے تو وہ بھی جنتی ہو گا۔دعا یہ ہے: ﴿اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآاِلٰہَ اِلَّااَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَاعَبْدُکَ وَانَاعَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْٓئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْٓئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ تو ہی میرا رب ہے۔تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں ۔اور میں تیرے عہد و پیمانپر قائم ہوں ۔اپنے آپ پر تیری رحمت کا اقرار کرتا ہوں ۔جس قدر طاقت رکھتا ہوں ۔میں نے جو کچھ کیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں ۔مجھے بخش دے۔کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔‘‘(بخاری:6303) جمعۃ المبارک کے آداب جمعتہ المبارک کی فضیلت کے متعلق فرمانِ الٰہی ہے: ﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴾(الجمعہ:9) ترجمہ:’’اے ایمان والو!جب جمعے کے دن نماز کی پکار لگائی جائے تو تم اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف دوڑے چلے آؤ۔اور کاروبار چھوڑ دو۔یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھنے والے ہو۔‘‘ اور فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: