کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 35
فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ!ہمارے زندوں ،مردوں ،حاضر،غائب،بڑوں ،چھوٹوں ،مردوں اور عورتوں کو بخش دے۔اے اللہ تو ہمارے ٹھکانوں اور مقامات کو جانتا ہے۔اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔اے اللہ ہم سے جو زندہ رہے اس کو اسلام پر زندہ رکھ۔اور جس کو تو فوت کر دے اس کو ایمان پر موت دینا۔اے اللہ ہمیں اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد(مزید) نہ بھٹکانا۔‘‘(ابوداؤد:3201) ﴿اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَاعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَاَکْرِمْ نُذُلَہٗ وَ وَسِّعْ مُدْخَلَہٗ وَ اغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَ اَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَ اَھْلًا خَیْرًا مِّنْ اَھْلَہٖ وَ زَوْجًا خَیْرًا مِّنْ زَوْجَہٖ وَ اَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَ اَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ عَذَابِ النَّارِ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ!اس(میت) کو بخش دے،اس پر رحم و عافیت فرما۔اس کی باعزت مہمانی فرما۔اس کی قبر کو وسیع کر دے۔اور اس کو پانی،برف اور اولوں سے دھو ڈال۔اور اس کو گناہوں اور غلطیوں سے پاک صاف کر دے۔جس طرح تو سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کرتا ہے۔اے اللہ اس کے(دنیاوی) گھر سے بڑھ کر گھر عطا کر۔بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما۔اس کو جنت میں داخل کر اور جہنم سے نکال دے۔اور عذاب قبر سے محفوظ رکھ۔قبر کو وسیع کر دے اور روشن فرما۔‘‘(مسلم:963) اگر میت کوئی چھوٹا بچہ ہو تو اس کے لئے یہ دعا پڑھو: ﴿اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ فَرَطًا وَّ ذُخْرًا لِوَالِدَیْہِ وَشَفِیْعًا مُّجَابًا اَللّٰھُمَّ اثَقِّلْ بِہٖ مَوَازِیْنَھُمَا وَاَعْظِمْ بِہٖ اُحُوْرَھُمَا وَاَلْحِقْہُ بِصَالِحجِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَاجْعَلْہُ فِیْ کَفَالَۃِ اِبْرَاھِیْمَ وَقِہِ بِرَحْمَتِکَ عَذَابَ الْجَحِیْمِ وَاَبْدِ لْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَأَھْلًا خَیْرًا مِّنْ اَھْلِہٖ اَللَّھُمَّ اغْفِرْلِأَسْلَافِنَا وَأَفْرَاطِنَاوَمَنْ سَبَقَنَابِالْإیْمَانِ﴾ اے اللہ!اس کو والدین کے لئے ذخیرہ آخرت اور میزبان بنا دے۔اور قیامت کے دن سفارش کرنے والا بنا دے۔اے اللہ!اس(بچے) کی وجہ سے والدین کے میزان کو بھاری کر دینا اور اپنی رحمت کے ساتھ اس کو عذابِ جہنم