کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 27
کریں ۔اور اس شہادت کی انگلی کو دعا مانگتے وقت ہلکا سا اشارہ دیں ۔اسی طرح انگوٹھے اور درمیانی اگلی کا حلقہ بنا کر،شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا بھی درست ہے۔بلکہ بہتر ہے۔پھر تشہد میں یہ دعا پڑھیں : ﴿اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللّٰهِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ﴾ ترجمہ:’’تمام قولی،بدنی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں ۔اے نبی آپ پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی،رحمت اور برکت ہو۔سلامتی ہو ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔‘‘(بخاری:831) ﴿اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ!رحمتیں بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آلِ محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر۔جس طرح ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر تو نے رحمتیں بھیجیں ۔بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔اے اللہ برکتیں نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جس طرح تو نے برکتیں نازل کیں ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر۔بے شک تو تعریف کیا ہوا،بزرگی والا ہے۔‘‘(بخاری:6357) اس کے بعد یہ دعا مانگے: ﴿اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ الْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّفِتْنَۃِ الْمَسِیْحَ الدَّجَّالِ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ!میں جہنم کے عذاب،عذابِ قبر،زندگی و موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘(بخاری:832)