کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 26
9۔﴿اَللّٰہُ اَکْبَرُ﴾کہتے ہوئے سجدے سے سر اٹھائے۔دائیں پاؤں کو زمین پر بچھا کر اس پر بیٹھ جائے۔بائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور اپنے ہاتھوں کو رانوں اور گھٹنوں پر رکھے۔اور یہ دعا مانگے: ﴿رَبِّ اغْفِرْلِیْ رَبِّ اغْفِرْلِیْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ مجھے بخش دے۔مجھ پر رحم فرما،سیدھا راستہ دکھا،رزق،عافیت عطا فرما۔اور مجھے ہمت،رفعت عطا فرما۔‘‘(ابوداؤد:820) جسم کی ہر ہڈی اپنے اپنے مقام پر آجانے تک مطمئن ہوکے بیٹھے۔ 10۔تکبیر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ بھی پہلے کی طرح ادا کرے۔ 11۔دوسری رکعت کیلئے کھڑا ہونے سے قبل چند لمحوں کے لئے بیٹھے۔اس کو’’جلسہ استراحت‘‘کہتے ہیں ۔یہ بیٹھنا مستحب ہے۔پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوا جائے۔زمین پر ہاتھوں کی ٹیک سے کھڑا ہونا مسنون ہے۔پھر اسی طرح دوسری رکعت پڑھے۔مقتدی،امام سے سبقت نہ لے جائے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو اس فعل سے ڈرایا ہے۔سنت یہ ہے کہ مقتدی امام کے نقش قدم پر پیچھے پیچھے چلے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’امام کو بنایا ہی اسی لئے گیا ہے تاکہ تم اس کی اقتداء کرو۔امام سے اختلاف نہ کرو۔جب وہ تکبیر کہے اس کے بعد تم تکبیر کہو۔جب وہ رکوع کرے پھر تم رکوع کرو۔جب امام﴿سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَہٗ﴾کہے،تم﴿رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ﴾کہو۔سجدہ بھی اسی طرح امام کے بعد کرو۔‘‘(رواه البخارى:733) 12۔تشہد کا طریقہ یہ ہے کہ دوسرے سجدے کے بعد اس طرح بیٹھا جائے کہ دائیں پاؤں کو زمین پر نصب کریں ۔بائیں پاؤں کو بچھائیں ۔دائیں ہاتھ کو سیدھی ران پر رکھیں اور بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھیں ۔شہادت کی انگلی کو کھول کر باقی تمام انگلیوں کو بند