کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 22
جماع کرنا یا مرد و زن کی شرمگاہوں کا بغیر انزال سے بھی ملنا،غسل واجب کر دیتا ہے۔ 2۔حیض و نفاس کے خون کا بند ہونا۔ 3۔موت طاری ہونا۔ 4۔کافر کا مسلمان ہونا۔ کیفیت غسل غسل کی نیت کرنے کے بعد(کپڑے اتارنے سے پہلے)’’بسم اللہ‘‘پڑھنا۔نجاست کو صاف کرنے کے بعد ہاتھوں کو تین بار دھونا۔پھر وضو کرنا۔پھر سر کو کانوں سمیت غسل دینا۔پھر دائیں طرف سے تمام جسم پر پانی بہانا۔پھر بائیں طرف تمام جسم پر پانی بہانا۔آخر میں پاؤں دھونا۔ جنبی پر کیا اُمور حرام ہیں ؟ 1۔نفلی یا فرضی نماز پڑھنا۔ 2۔قرآن مجید کو ہاتھ لگانا۔ 3۔طوافِ کعبہ کرنا۔ 4۔قرآن مجید کی قرأت کرنا۔ نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم زیر نظر سطور میں مختصراً میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا ہے۔اور نماز کو ابتداء میں اس لئے لایا گیا ہے تاکہ ہر مسلمان مرد و عورت اس معاملے میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی عملی تفسیر بن جائے۔فرمان ہے: ﴿صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي﴾(صحیح بخاری:631) ترجمہ:’’تم نماز اس طرح پڑھو جیسے نماز پڑھتے ہوئے تم نے مجھے دیکھا ہے۔‘‘ مکمل نماز درج ذیل ہیں : 1۔مکمل وضو کرنا۔جس طرح وضو کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ﴾(المائدہ:6)