کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 184
الحمد للہ آج(2008؍02؍13)کوترجمہ مکمل ہوگیا۔اللہ تعالیٰ میرے اور میرے والدین و اھل وعیال کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔اسی طرح شیخان عبدالحنان سامرودی حفظہ اللہ و عبدالواحد سیال آبادی حفظہ اللہ نے مفید مشورے دیئے۔مہتمم الجامعہ عزیز الدین صاحب حفظہ اللہ نے علمی ماحول دیا،اللہ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔کتاب ھذا کے نشرواشاعت کرنے والے بھائیوں کے لئے اور تمام معاو نین کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید تعاون علی البر والتقوی کی توفیق عطا فرمائے۔انکے تمام اعمال صالحہ کو قبول فرمائے۔اس دین کی نشر اشاعت کو ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین۔ از خلیق الرحمن قدرؔ خطیب و استاذ جامعہ دارالحدیث رحمانیہ کراچی