کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 181
ہیں )(صحیح مسلم:2555)۔ (15)اچھااخلاق:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاگیا کہ جنت میں زیادہ کون سی چیز لے جانے والی ہے آپ نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور اچھا اخلاق قائم کرنا۔‘‘(صحیح مسلم:2607)۔ (16)سچ بولنا:’’سچ کولازم پکڑو۔بے شک سچ نیکی کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جانے والی ہے۔‘‘(صحیح مسلم:2607)۔ (17)غصہ کو پی جانا:’’جوشخص اپنے غصے کو دبائے اور وہ غصے کو نافذ کرنے پرقادر تھا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسکو تمام عالم کے سامنے بلائے گا۔اور اس کو موٹی آنکھوں والی حور کو پسند کرنے کا اختیار دیاجائے گا۔‘‘(جامع ترمذی:2022)۔ (18)مجلس کاکفارہ ادا کرنا:’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور بہت زیادہ اس مجلس میں بے کار باتیں ہوں ۔تو مجلس کے اختتام سے قبل یہ دعاپڑھے تو یہ مجلس میں کی گئی باتوں کاکفارہ بن جائے گا۔’’سبحان اللھم و بحمدک اشھد ان لاالہ الا انت استغفرک و اتوب الیک۔‘‘(جامع ترمذی:3؍153)۔ (19)صبر کرنا:’’کسی مسلمان کو،کوئی غم،پریشانی،دکھ،چوٹ لگے یاکوئی کانٹا بھی چبھے تو اسکی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس مسلمان کے گناہوں کو مٹا دیتاہے۔‘‘(صحیح بخاری:10؍91)۔ (20)والدین کی نافرمانی کرنا:’’وہ شخص برباد ہوگیا،برباد ہوگیا۔جس نے بڑھاپے میں اپنے والدین کو یاماں باپ میں سے کسی ایک کوپایا۔پھر(انکی خدمت کرے)جنت میں داخل نہ ہوا۔‘‘(صحیح مسلم:2551)۔ (21)بیواؤں ،مساکین کی خدمت کرنا:بیواؤں ،مساکین کی خدمت کے لئے دوڑ دھوپ کرنے والا شخص مجاھد فی سبیل اللہ ہے۔اور اس کو ہمیشہ روزہ رکھنے اور ہمیشہ قیام کرنے کاثواب ملے گا۔‘‘(صحیح بخاری:10؍366)۔ (22) یتیم کی کفالت کرنا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت اور درمیانی انگلی کو بلند کرکے فرمایا’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔‘‘(صحیح بخاری:10؍365)۔