کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 174
اللہ کے نور اور ہدایت نے میری زندگی سنوار دی۔ اے میرے دوستو!تم سعادت اور خوش قسمتی کو تلاش کررہے ہو توآؤ قرآن کو پکڑ لو۔اسے اپنے دل کانور اور آنکھوں کاسرور بنالو۔پاکیزگی،اطمینان مسرت اور راحت صرف اور صرف قرآن میں ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’ہم نے قرآن میں جو کچھ بھی نازل کیا ہے وہ مؤمنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے‘‘۔ عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اے مسلمان بہن،نمازوں کی حفاظت کیاکرو،نمازوں کو مکمل اطمینان،سکون،ارکان و واجبات کے ساتھ ادا کیاکرو۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے مومنوں کی ماؤں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا ہے: ترجمہ:’’اور تم نماز قائم کرو‘‘زکوۃ ادا کرو،اور اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرو‘‘۔(احزاب:33) یہ حکم امہات المومنین کے ساتھ ساتھ تمام مسلمان عورتوں کو بھی ہے۔نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے۔بلکہ یہ اسلام کاستون بھی ہے۔نماز کو ہمیشہ چھوڑ دینا ملت اسلام سے نکلنے کاسبب بنتا ہے۔کوئی بھی مرد ہو یا عورت اسکے پاس اگر نماز نہیں دین اسلام بھی نہیں ہے۔ ترجمہ:’’نماز کو بغیرعذر اسکے وقت سے تاخیر کرکے پڑھنا غلط ہے۔‘‘فرمان الٰہی ہے: ترجمہ:’’پھر انکے بعد ایسے لوگ آئے جنہوں نے نماز کو ضائع کردیا۔وہ خواہشات کے پیچھے پڑ گئے۔سو عنقریب وہ جہنم میں جائیں گے۔مگر جنہوں نے توبہ کی۔‘‘(مریم:60)۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ اپنی تفسیر میں تمام مفسروں کاقول نقل کرتے ہیں کہ نماز کو اپنے وقت سے تاخیر سے پڑھنا نماز کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ خواتین کے مخصوص احکام نماز (1) عورت پر اذان اور اقامت فرض نہیں ہے کیونکہ عورت کے لئے آواز کوبلند کرنا منع ہے اس بارے میں کوئی اختلاف بھی نہیں ۔(المغنی68؍2)۔