کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 157
متقی ہے۔‘‘(سورۃ الحجرات:13)۔ 8۔اللہ کی محبت ملنا: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘(سورۂ توبہ:4)۔ 9۔کامیابی ملنا: ترجمہ:’’اور اللہ سے ڈرو تاکہ کامیاب ہوجاؤ۔‘‘(سورۃ البقرہ:189)۔ 10۔عمل صالح کاضائع نہ ہونا: ترجمہ:’’بے شک جو تقویٰ اختیار کرے اور صبر کرے تو اللہ تعالیٰ ایسے نیکی کرنے والوں کوضائع نہیں کرتا۔‘‘(سورۂ یوسف:9)۔ 11۔نیکیوں کی قبولیت: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقین کاعمل قبول فرماتا ہے۔‘‘(سورۂ مائدہ 27)۔ 12۔جنت کاحصول ہونا: ترجمہ:’’بیشک متقین،جنتوں اور پانی کے چشموں میں رہیں گے‘‘(الذاریات:15) 13۔مختلف انعامات کاملنا: ترجمہ:’’بے شک متقین کامیاب ہوں گے۔باغات و انگور ہوں گے۔ہم عمر کنواری دوشیزائیں اور لبالب جام ہوں ‘‘۔(سورۃ النساء:31۔34)۔ 14۔اللہ رب العزت کی قربت اور دیدار کاحصول ہونا: ترجمہ:’’بے شک متقین لوگ باغات اور نہروں میں رہیں گے اور ان کیلئے قدرت رکھنے والے مالک کے ہاں من پسند جگہ ہوگی‘‘(سورۃ القمر:55)۔ 15۔دل کی پاکیزگی اور سلامتی کاملنا: ترجمہ:’’دنیاکے گہرے دوست قیامت کے دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔مگر متقی لوگ دشمن نہ ہوں گے۔‘‘(سورۃ الزخرف:67)۔ 16۔اصلاح عمل اور مغفرت کاحصول: ترجمہ:’’اے ایمان والو!پختہ بات کرو اور اللہ سے ڈرو۔اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال