کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 156
فوائد و ثمرات 1۔دنیا وآخرت کی خوشخبری حاصل ہونا۔فرمان الٰہی ہے: ترجمہ:’’بے شک جو لوگ ایمان لائے اور متقی ہوئے۔ان کے لئے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے‘‘۔(یونس:63)۔ 2۔مددو نصرت خداوندی: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقین کیساتھ ہے جو لوگ نیکوکارہیں (نحل:128) 3۔درست راستے کی ہدایت ملنا: ترجمہ:’’اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈروگے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے فرقان(پیدا)کر دے گا۔‘‘(سورۂ انفال:29) فرقان سے تم حق و باطل میں فرق اور درست راہ کی راہنمائی حاصل کرسکوگے۔ 4۔گناہوں کی بخشش ملنا: ترجمہ:’’او رجوشخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اسکے گناہوں کو مٹادیا جائے گا اور اجر و ثواب میں اضافہ کر دیا جائے گا۔‘‘(سورۂ نساء:129)۔ 5۔کشادگی و آسانی پیدا ہونا: ترجمہ:’’اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اسکے کاموں کوآسان کر دیاجائے گا۔‘‘(سورۂ طلاق:4)۔ ’’اور جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اللہ اس کیلئے(پریشانیوں ) سے نکلنے کی راہ پیدا کردے گا۔اور اس کو وہاں سے رزق ملے گاجہاں گماں بھی نہ ہوگا۔‘‘(سورۂ طلاق:2۔3)۔ 6۔’’عذاب سے نجات ملنا: ترجمہ:’’بے شک اللہ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘(مریم:72)۔ 7۔باعزت ہونا: ترجمہ:’’اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ