کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 155
اہم ترین اسباب تقویٰ 1۔کثرت عبادت:فرمان الٰہی ہے’’اے لوگو اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیاہے اور تم سے پہلے لوگوں کو بھی۔تاکہ تم اللہ سے ڈرنے والے بن جاؤ۔‘‘(سورۂ بقرہ:21)۔ 2۔عمل صالح پر مکمل مضبوطی اختیار کرنا فرمان الٰہی ہے’’جو ہم نے تم کو دیا ہے اسکو مضبوطی سے تھام لو،اور جو حکم(اس کتاب میں )ہے اسکو یاد رکھو تاکہ تم متقی بن جاؤ۔‘‘(بقرہ:63) 3۔حدود شرعی کولاگو کرنا:فرمان ہے’’اور تمہارے لئے قصاص میں زندگی ہے اے عقل والو!تاکہ تم متقی بن جاؤ‘‘۔ 4۔عدل کرنا:فرمان ہے’’عدل کرو یہ تقویٰ کے قریب تر ہے‘‘۔(بقرہ:237)۔ 5۔معاف کرنا:’’اور اگر تم معاف کرو تو یہ زیادہ تقویٰ کی بات ہے۔‘‘(بقرہ:237)۔ 6۔تعظیم الرسول:’’بے شک وہ لوگ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی آواز کو پست رکھتے ہیں یہی لوگ ہیں جنکے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کے لئے خاص کیاہے۔‘‘(سورۂ حجرات:3)۔ مختصراً تمام عبادات،عمل صالح اور اتباع سنت سے حصول تقویٰ ہوتا ہے۔