کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 151
(31) غیر محرم کے ساتھ سفر کرنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کوئی عورت کسی غیرمحرم کے ساتھ سفر نہ کرے۔‘‘(متفق علیہ)۔ (32)بدکاری کرنا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’اور تم زنا کے قریب مت جاؤ بے شک یہ فحش کام اور برا راستہ ہے‘‘۔(سورۂ اسراء:32)۔ (33) بے غیرتی پر قائم رہنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تین افراد پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے۔1ہمیشہ کاشرابی۔2 والدین کانافرمان 3 اور وہ دیوث شخص جو اپنے گھر میں برائی کوبرقرار رکھتا ہے۔‘‘(مسند احمد)۔ (34) مصنوعی بال لگانا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائی اور عرض کی کہ میری بیٹی کو بخار کی وجہ سے بال گرنے کی بیماری لگ گئی تھی کیامیں شادی کے لئے اسکو مصنوعی بال(وگ) لگاسکتی ہوں ؟آپ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے بال لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘(صحیح مسلم )۔ (35) مردوں کاسونا پہننا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میری امت کی عورتوں کے لئے ریشم اور سونا حلال اور مردوں کے لئے حرام ہے۔‘‘(مسند احمد)۔ (36) شراب نوشی کرنا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:’’بیشک شراب،جوا،بت اور تیروں سے قسمت کاحال معلوم کرنا،شیطانی عمل ہے تم اس سے اجتناب کروتاکہ تم فلاح پاجاؤ۔‘‘(سورۂ مائدہ:90) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے‘‘(بحوالہ بخاری)۔ ’’تقویٰ‘‘جنت کازاد ِراہ اے پیارے بھائی!قرآن کریم میں بہت سی آیات تقویٰ کے متعلق موجود ہیں ۔تقویٰ