کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 150
تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں انصاف قائم کرو۔‘‘(مسلم)۔ (25)حرام کھانا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہروہ انسانی گوشت جو رزق حرام سے نشوونما پاتا ہے تو وہ جہنم کی آگ میں جانے کازیادہ مستحق ہے۔‘‘(طبرانی)۔ (26) جان بوجھ کر غیر عورت کو دیکھنا: فرمان الٰہی ہے’’مومنوں کو کہہ دیجئے کہ اپنی نظروں کو جھکا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں کوجانتا ہے جووہ عمل کرتے ہیں ۔‘‘(سورۂ نور:30)۔ (27) عورتوں کاباریک اورعریاں لباس پہننا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دوقسم کے جہنمی لوگوں کو ابھی میں نے دیکھا نہیں ہے۔(1) ایک وہ جو ہاتھوں میں کوڑے پکڑ کر لوگوں کومارتےہیں اور(2)دوسری قسم کی وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی عریاں رہتی ہیں ۔یہ لوگوں کو گناہ کی جانب مائل کرتی اور خود بھی مائل ہوتی ہیں ۔انکے سر بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح ہوتے ہیں ۔یہ دونوں قسم کے لوگ نہ جنت میں جائیں گے اور نہ ہی جنت کی خوشبو پاسکیں گے اور بے شک جنت کی خوشبو بہت دور سے آتی ہے۔‘‘(صحیح مسلم)۔ (28)اجنبی عورت کے ساتھ تنہا ہونا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ’’کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہا نہ ہو۔ان دونوں کیساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔‘‘(جامع ترمذی)۔ (29) غیر محرم عورت سے ہاتھ ملانا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے سر میں کوئی لوہے کی سلاخ سے سوراخ کر دے تو یہ بہتر ہے کہ تم ایک غیر محرم عورت سے ہاتھ ملاؤ۔‘‘(طبرانی)۔ (30)عورت کا خوشبو لگاکر غیر مردوں کے پاس جانا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جوعورت خوشبو لگا کر اس لئے لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ ان لوگوں کو ا س کی خوشبو محسوس ہوتو وہ زانیہ ہے۔‘‘(مسند احمد)۔