کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 15
تقدیر پر ایمان لانے کے دو مراتب ہیں ۔پہلا مرتبہ علم ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللّٰهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللّٰهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا﴾ ترجمہ:’’تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔اور بیشک اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے‘‘(الطلاق:12) دوسرا مرتبہ تقدیر کو لکھا ہوا ماننا ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ﴾ ترجمہ:’’اور ہر چیز کو ہم نے لوحِ محفوظ میں شمار کیا ہوا ہے۔‘‘(یس:12)۔ مزید فرمایا: ﴿قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتَابٍ لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى﴾ ترجمہ:’’(تقدیر) کا علم میرے رب کے پاس کتاب میں ہے۔میرا رب نہ تو بھولتا ہے اور نہ ہی بھٹکتا ہے۔‘‘(طٰہ:52) تیسرا مرتبہ ہے اللہ تعالیٰ کی چاہت پر ایمان لانا۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللّٰهُ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا﴾ ترجمہ:’’اور تم نہیں چاہتے مگر اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔‘‘(الانسان:30)۔ چوتھا مرتبہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق پر ایمان لانا ہے۔اِرشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ﴾ ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ ہر چیز کا خالق ہے‘‘(الزمر:62)۔ اسلام کو توڑنے والے دس اُمور 1۔شرک کرنا:اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا،ایک مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ