کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 135
نقصانات 1۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں عام ہیں ۔جگر اور گلے کا کینسر عام ہے۔ 2۔دل کے امراض کا بڑا سبب سگریٹ نوشی ہے۔اچانک موت ہا رٹ اٹیک کی وجہ بھی سگریٹ ہی ہے۔دل کی باریک باریک شریانوں میں دورانِ خون میں اتار چڑھاؤ اور عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔سگریٹ سے پھیپھڑے سیاہ پڑ جاتے ہیں ۔ 3۔نظام انہظام کی تمام بیماریاں آہستہ آہستہ پیدا ہونے لگتی ہیں ۔منہ،گلے اور انتڑیوں کا کینسر سگریٹ نوشی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 4۔پیشاب اور مثانے کی تمام بیماریاں مثلاً مثانے اور گردے کی بیماریاں بھی تمباکونوشی سے پیدا ہوتی ہیں ۔ 5کچھ ایسے امراض ہیں جو سگریٹ کی وجہ سے کبھی کبھار ہو جاتے ہیں ۔مثلاً اعصاب اور بصارت کی کمزوری،حاملہ عورت کے رحم میں موجود بچے کو بھی سگریٹ کی وجہ سے خطرات ہوتے ہیں ۔اور اگر چھوٹے چھوٹے بچوں کے پاس بیٹھ کر سگریٹ کا دھواں چھوڑا جائے تو بے گناہ معصوم بچوں کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ۔ سگریٹ نوشی سے چھٹکارے کے طریقے سگریٹ نوشی ایک بری عادت ہے اس سے جان چھڑانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔پھر درج ذیل طریقے استعمال کرو۔ 1۔جب سگریٹ کی طرف ہاتھ بڑھاؤ تو کوشش کرو کہ اس سے جان چھوٹ جائے۔ 2۔کوشش کر کے سگریٹ کے دھوئیں کو گہرے سانسوں سے نہ پیو،یعنی دھواں زیادہ نہ کھینچو۔ 3۔ایسے مشروبات سے دُور رہو جن کے دوران سگریٹ نوشی کی جاتی ہے مثلاً قہوہ،چائے۔ 4۔ایسے دوستوں کی محبت سے دُور رہو جو سگریٹ پیتے ہوں ۔ 5۔سگریٹ پینے کے فوراً بعد پانی کے ایک دو گلاس پی لو۔ 6۔دوسرے لوگوں کے منہ لگی ہوئی سگریٹ کوپینے سے انکار کر دو۔