کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 132
(2)جنازے میں شرکت کرنا۔(3)چھینکنے والا اگر﴿الحمد اللّٰه﴾کہے تو جواباً﴿یرحمک اللّٰہ﴾کہنا۔‘‘(السلسلۃ الصحیحہ:1800)۔ 19۔درج ذیل تین صفات،اخلاقیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں شامل ہیں :ترجمہ:""(1) افطاری میں جلدی کرنا۔(2)سحری تاخیر سے کرنا۔(3)نماز میں قیام کرتے وقت سیدھے ہاتھ کو الٹے ہاتھ پر رکھنا۔‘‘(یعنی جو حالت ہم قیام کے وقت کرتے ہیں اور افطاری کا ٹائم ہونے پر پھر دیر نہ کریں )(صحيح الجامع:3038)۔ 20۔تین قسم کی صفات جس شخص میں ہوں گی اس کو ایمان کی مٹھاس حاصل ہو گی:ترجمہ:’’(1)اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سب سے بڑھ کر ہو۔(2)کسی مومن سے محبت صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔(3)ایمان لانے کے بعد دوبارہ کفرمیں جانا شدید ناپسندیدہ ہو‘‘۔(بخاری و مسلم) 21۔تین کام ہلاکت خیز ہیں :ترجمہ:’’(1) ایسی کنجوسی بخیلی کہ لوگ اس کی پیروی کرنے لگیں ۔(2)خواہشاتِ نفس کی پیروی کرنا۔(3) خودپسندی۔(صحیح البخاری:3045) 22۔تین کام نجات دہندہ کا کردار ادا کرتے ہیں :ترجمہ:’’(1)رضامندی اور غضبناکی میں عدل کرنا۔(2)فقیری اور مالداری میں میانہ روی اختیار کرنا۔(3)اعلانیہ طور پر ہو یا پوشیدگی میں ،ہر حالت میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا۔(حوالہ ایضاً) 23۔تین کام گناہوں کا کفارہ بنتے ہیں :ترجمہ:’’(1)ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔(2)سخت سرد موسم میں بھی مکمل وضو کرنا۔(3)باجماعت نماز کے لئے پیدل چل کر آنا۔(حوالہ ایضاً،مجمع الزوائد:1؍ 95) 24۔تین کام درجات بلند کرتے ہیں :(1)کھانا کھلانا۔(2) سلام کو عام کرنا۔(3)راتوں کو نماز(تہجد)پڑھنا۔‘‘(حوالہ ایضاًَ)۔ 25۔تین معاملات میں ہنسی مذاق کرنا بھی جائز نہیں ہے: ترجمہ:’’(1)طلاق۔(2)نکاح۔(3)طلاق کے بعد رجوع کرنے میں ۔‘‘(الجامع الصحیح:3047)۔ 26۔تین قسم کے افراد کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ پر حق ہے:ترجمہ:’’(1)فی سبیل اللہ جہاد کرنے والے کی۔(2)اس غلام کی جو اپنی قیمت ادا کر کے آزاد ہونا چاہتا ہو۔(3)نکاح کرنے