کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 131
عمر کے روزے رکھے ہیں ‘‘۔(الجامع الصحیح:3042) 11۔’’تین افراد پر جنت حرام کر دی گئی ہے:(1) ہمیشہ کا شرابی۔(2)ماں باپ کا نافرمان۔(3)’’دیوث‘‘جو اپنے گھر میں گناہ پر خاموش رہتا ہے۔‘‘(صحیح الجامع:3052)۔ 12۔’’تین قسم کے لوگوں کے قریب فرشتے نہیں جاتے:(1) نشے میں چور آدمی۔(2)اپنے ہاتھوں یا کپڑوں کو زعفران سے رنگنے والا مرد۔(3)حالت جنابت میں مبتلا آدمی‘‘۔(مجمع الزوائد:5؍ 159) 13۔’’تین قسم کے افراد کی طرف قیامت کے دن نہ تو اللہ تعالیٰ نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی ان سے کلام فرمائے گا:(1) اپنے سامان پر جھوٹی قسمیں کھا کر اس کی قیمت بڑھانے والا۔(2)بعد نمازِ عصر(رش کے اوقات میں ) جھوٹ قسمیں کھا کر لوگوں کے مال کو ہڑپ کرنے والا۔(3)فاضل پانی سے لوگوں کو فائدہ اٹھانے سے منع کرنے والا۔ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ آج میں تجھ پر اپنا فضل روک رہا ہوں جس طرح دنیا میں تو نے لوگوں کو منع کیا تھا۔حالانکہ پانی تو نے اپنے ہاتھوں سے نہیں بنایا تھا۔‘‘(صحیح الجامع:3066) 14۔تین قسم کے اُمور جب وقوع پذیر ہو جائیں گے پھر اس وقت کسی کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا:ترجمہ:’’(1) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔(2)دجال کا ظاہر ہونا۔(3)قیامت سے پہلے ایک بہت بڑے چوپائے کا ظاہر ہونا‘‘(یہ علاماتِ قیامت میں سے ایک علامت ہے)(صحیح مسلم) 15۔تین قسم کے کام کرنا ہر مسلمان پر لازمی ہیں :ترجمہ:’’(1)جمعے کے دن غسل کرنا۔(2)مسواک کرنا۔(3)خوشبو لگانا۔‘‘(العلل لابن ابی حاتم:1؍ 401،صححہ البانی 16۔دنیا میں مسلم کی خوش قسمتی تین چیزوں میں پائی جاتی ہے ترجمہ:’’(1)اچھا پڑوس۔(2)کشادہ گھر۔(3)آرام دہ سواری۔‘‘(مسند احمد ) 17۔تین افراد کی دُعائیں ہمیشہ قبول ہوتی ہیں :ترجمہ:’’(1) اولاد کے لئے باپ کی دُعا۔(2)مسافر کی دُعا۔(3)مظلوم کی دُعا۔‘‘(جامع ترمذی)۔ 18۔تین قسم کے کام ہر مسلمان پر لازم ہیں :ترجمہ:’’(1)مریض کی عیادت کرنا۔