کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 130
کے عیبوں کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کے عیبوں کو چھپا لے گا۔‘‘(صحیح الجامع:3021) 3۔تین صفات جس شخص میں ہوں تو وہ منافق ہے اگرچہ نمازی اور روزہ دار ہی کیوں نہ ہو اور اپنے آپ کو مسلمان ہی کیوں نہ کہتا اور کہلواتا ہو:ترجمہ:’’(1) جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔(2)وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔(3)امانت میں خیانت کرے۔‘‘(صحیح الجامع:3043) 4۔تین افراد کا ضامن اللہ تعالیٰ خود ہے:ترجمہ:’’1۔وہ شخص جو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گھر سے نکلتا ہے۔2۔وہ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے جائے۔3۔وہ شخص جو حج کے لئے گھر سے نکلتا ہے‘‘۔ 5۔تین قسم کے علاج میں شفاء ہے:ترجمہ:’’1۔سنگی لگوانا۔2۔شہد پینا۔3۔کسی قسم کی چوٹ پر لوہا گرم کر کے داغنا۔لیکن میں تیسرے علاج کو ناپسند کرتا ہوں ۔‘‘(صحیح الجامع:3066)۔ 6۔’’تین افراد کی دُعا ہمیشہ قبول ہوتی ہے۔ایک:روزہ دار۔دوسرا:مظلوم۔تیسرا:مسافر۔ 7۔تین غلط کام میری اُمت میں موجود رہیں گے:ترجمہ:’’1۔حسب و نسب پر فخر کرنا۔2۔نوحہ خوانی کرنا۔3۔ستاروں سے قسمت کا حال معلوم کرنا‘‘۔(الجامع الصحیح:3037) 8۔تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دیکھے گا بھی نہیں ۔اور ان سے کلام بھی نہیں کرے گا۔اور ان کے لئے عذاب الیم ہے:ترجمہ:’’(1) ازار کو لٹکانے والا۔(2)احسان جتلانے والا۔(3)جھوٹی قسم کھا کر سامان بیچنے والا۔‘‘(صحیح الجامع:3061)۔ 9۔’’تین افراد کے متعلق میں قسم کھاتا ہوں :ترجمہ:’’(1) صدقہ کرنے والے کا مال کبھی صدقے کی وجہ سے کم نہیں ہوتا لہٰذا تم صدقہ کیا کرو۔(2) ظلم کرنے والے کو معاف کر دیا جائے تو مظلوم کی عزت بڑھتی ہے لہٰذا تم معاف کر دیا کرو،اللہ تعالیٰ تمہاری عزت بڑھائے گا۔(3)جو شخص لوگوں کے آگے سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی فقیری کو مزید بڑھا دیتا ہے۔‘‘(صحیح الجامع:3025)۔ 10۔ترجمہ:’’ہر مہینے تین روزے رکھنا اور رمضان کے روزے رکھنا اس طرح ہے گویا ساری