کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 128
کفن دینے کا طریقہ کم از کم ایک بڑی چادر سے مکمل طور پر میت کو لپیٹنا ضروری ہے۔لیکن افضل طریقہ درج ذیل ہے: 1۔کفن کے تین کپڑے ہونے چاہئیں ۔کفن سفید رنگ کا ہونا چاہیئے۔ایک چادر زمین پر بچھا کر میت کو اس کے اوپر لٹایا جائے۔پھر دونوں اطراف سے لپیٹ دی جائے۔ایک چادر کو بطور شلوار ٹانگوں اور دوسری چادر کو بطور قمیض سر اور سینے پر لپیٹ دی جائے۔ 2۔کفن اور میت کو خوشبو لگانا بھی بہتر ہے۔کافوراور دیگر خوشبویات کو ناک کان اور دیگر اعظاء پر لگائیں ۔ 3۔عورت کے کفن میں پانچ کپڑے ہوتے ہیں ۔ 4۔میت کو قبر میں اتارنے کے بعد کفن کھول دینا چاہیئے۔ نمازِ جنازہ کا طریقہ 1۔ہر مسلمان کا جنازہ پڑھانا ضروری ہے۔میت مرد ہو یا عورت،چھوٹا ہو یا بڑا۔ 2۔چار مہینے سے زائد عمر کا حمل اگر ساقط ہو جائے تو بھی ناقص الخلقت بچے کا جنازہ پڑھانا چاہیئے کیونکہ اس بچے میں روح ڈال دی گئی تھی۔ 3۔اگر بچے میں روح نہیں ڈالی گئی تھی تو ایسے اسقاط کا غسل و جنازہ نہیں ہوتا۔ 4۔میت اگر مرد ہو تو اس کے درمیان میں اور اور عورت کے سر کی طرف امام کو کھڑا ہونا چاہیئے۔ 5۔جنازے کی چار تکبیرات ہوتی ہیں ۔پہلی تکبیر کے بعد تعوذ،بسم اﷲ اور سورۂ فاتحہ پڑھی جائے۔دوسری تکبیر کے بعد دوردِ ابراہیمی مکمل پڑھا جائے۔تیسری تکبیر کے بعد مسنون دعائیں میت کی بخشش کے لئے پڑھی جائیں ۔اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھر دی جائے۔