کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 126
(4)سورۂ اخلاص سورۂ فلق اور سورۂ ناس۔پڑھ کر مریض پر پھونک ماریں ۔ ایک مسنون دعا: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ جادو کا علاج الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اگر کسی پر جادو کر دیا جائے تو بیری کے سات تازہ پتے لے کر اس کو پتھر سے پیس لیں ۔پھر اس کے اندر غسل کرنے والا پانی ڈالیں (کسی بالٹی یا ٹب میں ) پھر آیۃ الکرسی،چاروں قل پڑھیں پھر درج ذیل آیات کو پڑھیں : سورۂ اعراف آیت نمبر 117 تا 119 تک۔ سورۂ یونس آیت نمبر 79 تا 82 تک۔ سورۂ طٰہٰ آیت نمبر 65 تا 69 تک۔ جنات کا علاج (1) سورۂ فاتحہ۔(2)آیۃ الکرسی۔(3)سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات۔(4)سورۂ اخلاص،سورۂ فلق،سورۂ ناس۔پڑھ کر مریض پر پھونکیں ،ان شاء اللہ جنات،آسیب وغیرہ کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ درج ذیل دعائیں بھی پڑھ کر وقتاً فوقتاً پھونک مارتے رہیں : 1۔﴿اَسْاَلُ اللّٰهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ﴾(سات مرتبہ) 2۔﴿اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَق﴾َ(ایک مرتبہ) 3۔﴿اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَآئَ اِلَّا شِفَآؤُکَ شِفَآئً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا﴾ 4۔﴿اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ﴾