کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 122
کرنا اور غیر اللہ کے ناموں کی قسمیں کھانا،بھی دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح نحوست اور بدشگونی لینا اور غیر مسلم اقوام کے تہواروں مثلاً ہیپی نیو ائیر اور ویلنٹائن ڈے منانا۔اور بہت سی بدعات و خرافات میں شرکت کرنا بھی دیکھا گیا ہے۔شادی بیاہ کی رسومات میں دینی اُمور کو بھول جانا اور موت و وفات پر نوحہ خوانی کرنا،یہ سب ایسے اُمور ہیں جو عقائد اسلام اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ۔خواتین ان سے پرہیز کریں ۔ ارکانِ اسلام ارکانِ اسلام میں نماز و روزہ کے متعلق بہت سستی اور غفلت پائی جاتی ہے۔نمازوں کو بے وقت پڑھنا یا خشوع و خضوع کے بغیر پڑھنا۔روزوں میں سارا وقت کھانے پکانے اور دیگر مصروفیات میں صرف کر دینا جن کا رمضان سے کوئی تعلق نہ ہو۔ لباس و حجاب لباس کے متعلق بہت سی خامیاں اور بے حیائی کے اُمور موجود ہیں : 1۔تنگ لباس پہننا،گردن و کمر کو عریاں کرنا۔باریک ترین لباس پہننا جس سے جسم کے تمام خدوخال واضح نظر آتے ہوں ۔ 2۔اگر لباس کے اوپر عبایا پہنا ہے تو وہ بہت تنگ،چست،بھڑکیلے نقش و نگار موجود ہیں ۔ 3۔نمایاں ترین نظرآنے کے لئے مختلف رنگوں والے لینس(آنکھوں میں ) استعمال کرنا۔ 4۔نوجوانوں اور مردوں میں اپنی دلچسپی ابھارنے کے لئے میک اپ اور فیشن اختیار کرنا۔ 5۔گھر سے نکلتے وقت پرفیوم اور دیگر خوشبویات استعمال کرنا۔مردوں کی طرح بال رکھنا۔بیوٹی پارلر میں جا کر بے پردگی،عریانی اختیار کرنا۔وگ لگانا،اپنی بھوؤں کو باریک کروانا اور چہرے پر نقش و نگار کھدوانا اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنا بھی خواتین میں بکثرت موجود ہے اور یہ تمام اعمال خلافِ اسلام ہیں ۔