کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 119
حقیر نہ سمجھئے بلکہ ہر عمل وقت آنے پر بڑا گراں قدر بن جاتا ہے۔ خواتین کا خزانہ 1۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے کہ’’جب ایک عورت پانچ وقت نماز پڑھئے،رمضان کے روزے رکھئے،شرمگاہ کی حفاظت کرے،اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو روزِ محشر ایسی عورت کو کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔‘‘(ابن حبان:4151)۔ 2۔ترجمہ: ’’(1)۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل ہونا،(2)۔طاعون کی بیماری میں فوت ہونا،(3)۔پیٹ کی بیماری میں فوت ہونا،(4)۔اور کسی عورت کا زچگی کے دوران انتقال کر جانا،یہ تمام شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے ہیں ۔‘‘(مسند احمد)۔ 3۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کسی بھی عورت کے اگر تین بچے فوت ہو جائیں تو یہ بچے اس عورت کے لئے جہنم کی آگ سے رکاوٹ بن جائیں گے۔‘‘ایک عورت نے سوال کیا:اگر دو بچے فوت ہو تو پھر؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں اگر دو بچے بھی فوت ہو جائیں ‘‘(تو وہ بھی ماں کو جہنم سے بچائیں گے)۔(صحیح بخاری)۔ 4۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے عورتوں کی جماعت!تم کثرت سے صدقہ و خیرات کرو،اگر تم کو اپنے زیورات میں سے کچھ دینا پڑے۔بے شک تم میں سے بہت عورتیں جہنمی ہیں ۔(یعنی عورتوں کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اسی لئے جہنم میں بھی زیادہ ہوں گی)۔(صحیح بخاری و مسلم)۔ 5۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی عورت اگر اس حالت میں فوت ہو کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ عورت جنتی ہے۔‘‘(جامع ترمذی و سنن ابن ماجہ)۔ 6۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے عورتو!تم کثرت سے تسبیح اور اللہ تعالیٰ کی تقدیس بیان کیا کرو۔اپنی انگلیوں کے پوروں پر ان تسبیحات کو شمار کیا کرو۔بے شک انگلیاں قیامت کو بول بول کر تمہاری گواہی دیں گی۔تم غافل نہ ہوا کرو وگرنہ اللہ تعالیٰ کی رحمت تمہیں بھول جائے گی۔‘‘(سنن ابی داؤد)۔ 7۔ترجمہ:’’ایک بار رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمّ سنان رضی اللہ عنہا سے پوچھا:تم ہمارے ساتھ حج پر