کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 118
میں کی جا سکتی ہے۔ 14۔اللہ تعالیٰ سے محبت،شکر گزاری،خوف و تقویٰ،بندگی کا احساس،ان تمام جذبات کو ایک منٹ میں ابھارا جا سکتا ہے۔ 15۔سیرت النبی،اخلاقیات،احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی کوئی کتاب کا ایک قیمتی صفحہ،ایک منٹ میں پڑھا جا سکتا ہے۔ 16۔ایک منٹ میں ٹیلی فون کے ذریعے کسی رشتہ دار کے ساتھ صلہ رحمی بھی کر سکتے ہو۔ 17۔ایک منٹ میں اپنے لئے،اپنے والدین کے لئے،اہل و عیال کے لئے کوئی بھی دعا مانگ سکتے ہو۔ 18۔کئی مسلمان بھائیوں کو السلام و علیکم کہہ سکتے ہو۔ 19۔کسی کو برائی سے روکنا یا نیکی کا حکم دینا،ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے۔یہ عمل بھی ہو سکتا ہے 20۔کسی مسلمان بھائی کے حق میں جائز سفارش کی جا سکتی ہے۔ 21۔راستے میں چلتے چلتے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹائی جا سکتی ہے۔ کم و بیش ایک سو دفعہ﴿سُبْحَانَ اللّٰه﴾پڑھا جا سکتا ہے جس سے ایک ہزار نیکیاں ملیں گی یا ایک ہزار(صغیرہ) گناہ معاف ہوں گے۔ان شاء اللہ۔(رواه مسلم)۔ عزیزانِ گرامی!آپ نے دیکھا اور پڑھا کہ ہم ایک منٹ کو کس قدر عظیم اور قیمتی بنا سکتے ہیں ۔بے شمار نیکیاں کر سکتے ہیں ۔ہمارے اخلاص کی وجہ سے ان نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ان اعمال پر عمل پیرا ہونے کے لئے کوئی بہت بڑی مشقت،کوئی بہت بڑا چلہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔بلکہ بغیر تھکاوٹ،مشقت اور بغیر رقم خرچ کئے عظیم ترین اجر کا مستحق ہوا جا سکتا ہے۔یہ عمل چلتے پھرتے،دورانِ سفر گاڑی یا بس یا ٹرین و ہوائی جہاز میں بیٹھے بیٹھے کیا جا سکتا ہے۔ یہ اعمال خوش قسمتی،سعادت،انشراح صدر کا سبب بنتے ہیں ۔ان اعمال کو اپنا تکیہ کلام بنائیے،حزرجان سمجھ کر محفوظ رکھئے۔اپنے بھائی بہنوں کو تلقین کیجئے۔نیکی کو کبھی بھی چھوٹا یا