کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 117
اور جو شخص اس تسبیح کو ایک سو مرتبہ پڑھتا ہے تو اس کے تمام(صغیرہ) گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اگرچہ یہ گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں (بخاری)۔ 6۔ہم ایک منٹ میں ﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ الْعَظِیْم﴾تقریبا دس مرتبہ پڑھ سکتے ہیں ۔آپ جانتے ہیں کہ ان کلمات کو پڑھنا رحمن کو بڑا محبوب ہے۔زبان پر بہت آسان اور ترازو میں بہت بھاری ہے۔(بخارى:6406) 7۔﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ ِللّٰهِ وََ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰه ُاکْبَرُ﴾یہ کلمہ ایک منٹ میں متعدد مرتبہ پڑھا جا سکتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کلمات سے بہت محبت تھی۔یہ افضل الکلام ہیں ۔میزانِ قیامت میں ان کا وزن بہت بھاری ہو گا۔(مفہوم حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)۔(ابن ماجہ:3877) 8۔﴿لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰه﴾ایک منٹ میں تقریباً بیس مرتبہ پڑھا جا سکتا ہے۔صحیح بخاری و مسلم کی روایت کے مطابق یہ جملہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ 9۔﴿لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰه ُ﴾ایک منٹ میں بیس سے پچیس مرتبہ پڑھا جا سکتا ہے۔یہ کلمہ توحید ہے جس شخص کا آخری کلام یہ کلمہ بن جائے تو وہ داخل جنت ہو گا۔(ابو داؤد:3116) 10۔﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہٖ عَدَدِ خَلْقِہٖ وَ رِضَا نَفْسِہٖ وَ زِنَۃِ عَرْشِہٖ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ﴾ایک منٹ میں کئی مرتبہ پڑھا جا سکتا ہے۔ان کلمات کے پڑھنے سے بے شمار تسبیحات کا اجر و ثواب ملتا ہے۔(عمل الیوم واللیلۃ للنسائی:161) 11۔اللہ تعالیٰ سے معافی و بخشش طلب کرنا ہر مسلمان کا شعارِ زندگی ہونا چاہیئے۔ایک منٹ میں مکمل فہم و فراست اور قلبی احساس کے ساتھ﴿اَسْتَغْفِرُاللّٰہ﴾پڑھنا چاہیں تو بیسیوں مرتبہ پڑھ سکتے ہیں ۔استغفار کی فضیلت کسی سے مخفی نہیں ہے۔یہ بخشش و مغفرت دخولِ جنت حصول برکت و رزق کا عظیم ترین سبب ہے۔ 12۔ایک منٹ میں ہم دو تین بار مکمل درود شریف پڑھ سکتے ہیں ۔آپ جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار درود و سلام بھیجنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ 13۔خالق کائنات کی اس عظیم ترین کائنات پر غور و فکر اور عبرت اقوم گذشتہ ایک منٹ