کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 113
وہ) اللہ کو یاد کرتے اور گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں (تو اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے) اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کون گناہوں کو بخشنے والا ہے۔اور یہ لوگ اپنے افعال پر ڈٹے نہیں رہتے اور یہ جانتے ہیں (کہ اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے)۔(آل عمران:135) 3۔بے شک اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شرک کو معاف نہیں کرتا۔اس کے علاوہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتا ہے تو اس نے بہت بڑا گناہ کمایا ہے۔(النساء:148) 4۔اور جو شخص گناہ کرتا یا اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے پھر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کو رحم کرنے والا بخشنے والا پاتا ہے۔(النساء:110) احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص موذن کی آواز سن کر یہ دعا پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔‘‘دعا درج ذیل ہے: ﴿اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا﴾(مسلم:386) 2۔ترجمہ:’’رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اچھے طریق سے وضو کرے تو اس کے جسم کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے ناخنون کے تلے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں ۔‘‘(صحیح مسلم:345)۔ 3۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر ایک نہر تمہارے گھر کے سامنے سے بہتی ہو اور ہر روز پانچ بار کوئی اس میں غسل کرے تو بتاؤ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گی؟۔‘‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی نہیں ،کوئی میل باقی نہیں رہے گی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے تمام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:528)۔