کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 112
سوال32:کیا تم حج کرنے کا اجر و ثواب چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔‘‘یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میرے ساتھ حج کرنے کے مترادف ہے۔‘‘(بخاری:1782) سوال33:کیا تم اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص سے راضی ہوتا ہے جو کھانا کھاتا ہے تو الحمد ﷲ کہتا ہے۔اگر پانی پیتا ہے تو الحمد ﷲ کہتا ہے‘‘۔(مسلم:2734) سوال34:کیا تم جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت چاہتے ہو؟ جواب:پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے جیسے کہ یہ دو انگلیاں ہیں ۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی کی طرف اشارہ فرمایا۔(بخاری:6005) سوال35:کیا تم جنت کے خزانوں کا حصول چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:’’لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰه‘‘جنت کا خزانہ ہے‘‘۔(بخاری:6409) سوال36:کیا آپ اللہ تعالیٰ کی ملاقات چاہتے ہیں ؟ جواب:نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات چاہتا ہے۔‘‘(یعنی جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہے اور روزِ حشر باعزت ملاقات فرمائے گا)۔(بخاری:6508) گناہوں کا کفارہ فرامین الٰہی ہیں : 1۔ترجمہ:(نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجئے کہ) اے اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والو!اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو جاؤ،بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخشنے والا ہے۔اور وہ غفور الرحیم ہے۔(الزمر:53) 2۔ترجمہ:’’اور وہ لوگ جو گناہ کرتے اور اپنے نفسوں پر ظلم کرتے ہیں (جب