کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 110
مل جاتی ہے،یہاں تک کہ شام ہو جائے؛ کلمات درج ذیل ہیں : ﴿لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾(حوالہ سابقہ ) سوال20:کیا تم فتنوں اور دجال سے حفاظت چاہتے ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص سورۂ کہف کی پہلی دس آیات یاد کرتا ہے تو اس کو فتنہء دجال سے پناہ مل جاتی ہے‘‘۔ سوال21:کیا تم اپنی عمر کو دراز اور رزق کو وسیع کرنا چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور اس کی عمر میں وسعت ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ صلہ رحمی کرے‘‘۔(بخاری:5986) سوال22:کیا تم اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص فجر کی نماز پڑھتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمے اور حفاظت میں آجاتا ہے‘‘۔(مسلم:657) سوال23:کیا تم ایسے شخص کی دعا چاہتے ہو جس نے کبھی کوئی گناہ نہ کیا ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کے لئے دعا کرتا ہے تو اس کی دعا کے لئے فرشتہ آمین آمین کہتا ہے۔اور کہتا ہے کہ اے دعا کرنے والے تجھے بھی اس کی مثل ہے۔‘‘(یعنی اللہ تعالیٰ تجھے بھی دے)۔(مسلم:2732) سوال24:کیا تم جہنم کی آگ اور منافقت سے مکمل آزادی چاہتے ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص چالیس دن اللہ تعالیٰ کے لئے باجماعت نماز تکبیر اُولیٰ کے ساتھ پڑھتا ہے تو اس کے حق میں جہنم اور منافقت سے آزادی لکھ دی جاتی ہے‘‘۔(الترمذی:241) سوال25:کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تم پر رحمتیں نازل کرے؟ جواب:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پردس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کا ذکر فرشتوں کی جماعت میں کیا