کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 109
سوال15:کیا تم جنت میں اپنا گھر بنانا چاہتے ہو؟؟ جواب:1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے،جس میں صرف اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے تو اس کے مثل جنت میں گھر بنایا جاتا ہے۔‘‘2 جو شخص ایک دن میں بارہ رکعات سنتوں کی پابندی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔‘‘3جو شخص دس بار’’سورۂ اخلاص‘‘پڑھتا ہے تو اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جاتا ہے۔(الترغیب و الترہیب:2؍ 323) سوال16:کیا تم جنتی لباس چاہتے ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص لباسِ فاخرہ کو اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی اختیار کرتے ہوئے چھوڑ دے(حالانکہ وہ لباس فاخرہ پہننے کی استطاعت رکھتا ہو) تو اس شخص کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اسے ایمان کا لباس پہننے کا اختیار دیا جائے گا کہ جو چاہے لباس پہنے…۔‘‘(یعنی دنیا میں نمود و نمائش اور فخر ورِیا کو ترک کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے)۔(ابو داؤد:4778) سوال17:کیا تم قیامت کو ریشم و دیباج کا لباس پہننا چاہتے ہو؟ جواب:رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:’’جو کسی مسلمان کو کفن پہناتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ ریشم کا لباس پہناتا ہے‘‘۔(حاکم:1؍ 354) سوال18:کیا تم چاہتے ہو کہ جنت میں تمہارے اپنے لئے درخت لگائے جائیں ؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سبحان اللّٰهِ و بحمدہٖ‘‘کہنے والے کے لئے جنت میں درخت لگائے جاتے ہیں ۔(حوالہ سابقہ ) سوال19:کیا تم شیطان سے چھٹکارا چاہتے ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے تو اس کے لئے ایک سو بار پڑھنے پر ایک سو نیکیاں لکھی جاتی اور ایک سو گناہ مٹائے جاتے ہیں اور شیطان سے پناہ