کتاب: جنت کا راستہ - صفحہ 108
جواب:فرمانِ الٰہی ہے:’’بے شک صبر کرنے والوں کو بغیر حساب بدلہ دیا جائے گا‘‘۔(الزمر:10) سوال9:کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ پرتمہارے لئے بلا حساب لا محدود اجر دینا لازم ہو؟ جواب:فرمانِ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’جو شخص معاف کرے اور صلح کرے(خیر خواہی چاہے) اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے۔‘‘(اللہ تعالیٰ جو چاہے گا دے گا بے شمار…ان گنت…)۔(الشوریٰ:40) سوال10:کیا تم آخرت میں نجات چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی تنگ دست کو مہلت دے یا اس کی تنگی کو دور کر دے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے اپنے سائے تلے رکھے گا۔قیامت کے دن اس کے علاوہ کوئی دوسرا سایہ نہیں ہو گا‘‘۔(بخاری:2076) سوال11:کیا تم اپنے عیبوں کی پردہ پوشی چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے تو قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ پردہ ڈال دے گا۔‘‘(اس کے عیبوں کو لوگوں پر ظاہر نہ کرے گا‘‘۔ سوال12:کیا جہنم کی آگ سے رکاوٹ چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کی تین بیٹیاں ہو اور وہ ان پر صبر کرے۔انہیں کھلائے پلائے،اچھا لباس پہنائے تو یہ بیٹیاں اس شخص کے لئے جہنم سے رکاوٹ بن جاتی ہیں ۔(بخاری:1718) سوال13:کیا تم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت چاہتے ہو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:’’جو شخص مجھ پر صبح و شام دس دس بار درود پڑھتا ہے تو اس کو میری شفاعت،قیامت کے دن ملے گی‘‘۔(الترغیب:1؍ 340) سوال14:کیا تم جہنم سے آزادی چاہتے ہو؟ جواب:جو شخص کسی دوسرے کی عدم موجودگی میں اس کی عزت کا خیال کرے(اس کی توہین کو ختم کرے) تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے جہنم سے آزاد کرے۔(الترغیب:4؍ 16)