کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 93
2 عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ حَجَّ الْبَیْتَ وَ لَمْ یَزُرْنِیْ فَقَدْ جَفَانِیْ )) رَوَاہُ فِرْدَوْسٌ فِیْ مَسْنَدِہ۔
2 حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے حج کیا اور میری (قبر کی) زیارت نہ کی اس نے مجھ پر ظلم کیا۔‘‘ یہ حدیث مسند فردوس میں ہے۔
وضاحت : امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ ، امام ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو موضوع کہا ہے۔ ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوصعہ ، للالبانی ، حدیث نمبر45، جلد نمبر1
3 عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( مَنْ زَارَنِیْ بِالْمَدِیْنَۃِ مُحْتَسِبًا کُنْتُ لَہٗ شَہِیْدًا وَ شَفِیْعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ
3 حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مدینہ آکر ثواب کی نیت سے میری (قبرکی) زیارت کی ، قیامت کے دن میں اس کے حق میں گواہی بھی دوں گا اور سفارش بھی کروں گا۔‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔
وضاحت : یہ حدیث ضعیف ہے۔ ملاحظہ ہو ضعیف الجامع الصغیر ، للالبانی ، حدیث نمبر 5619، جلد 5
4 عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ زَارَ قَبْرِیْ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ )) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ
4 حضرت عبداللہ بن عمر ِ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے سفارش کرنا مجھ پر واجب ہے۔‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔
وضاحت : یہ حدیث ضعیف ہے۔ ملاحظہ ہو ضعیف الجامع الصغیر ، للالبانی ، حدیث نمبر 5618، جلد 5
5 عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ زَارَنِیْ مُتَعَمِّدًا کَانَ فِیْ جَوَارِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَ مَنْ سَکَنَ الْمَدِیْنَۃَ وَ صَبَرَ عَلٰی بَلاَئِہَا کُنْتُ لَہٗ شَہِیْدًا وَشَفِیْعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَ مَنْ کَانَ فِیْ اَحَدِ الْحَرَمَیْنِ بَعَثَہُ اللّٰہُ فِی الْاٰمِنِیْنَ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ )) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ
5 آل خطاب سے ایک آدمی روایت کرتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے ارادتاً میری (قبرکی) کی زیارت کی میں قیامت کے دن اس کی گواہی اور اس کے لئے سفارش کروں گا ، جو شخص حرم مکہ یا حرم مدینہ میں سے کسی ایک میں فوت ہوگا اللہ قیامت کے دن اسے امن دیئے گئے لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔‘‘ اسے بیہقی نے رویات کیا ہے۔