کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 90
پر بال یا دھاگا وغیرہ باندھنا منع ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ حَکِیْمٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ عَلَّقَ شَیْئًا وُکِّلَ اِلَیْہِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالْحَاکِمُ [1] (حسن)
حضرت عبداللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص نے (جس چیز سے) کوئی چیز لٹکائی اس شخص کی ذمہ داری اسی چیز کے سپرد کردی جاتی ہے۔‘‘ اسے احمد اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 207 کسی نبی ، ولی یا بزرگ کی قبر یا مزار کی زیارت کرنے کے ارادے سے سفر اختیار کرنا جائز نہیں۔
مسئلہ 208 مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے یا ان مساجد میں نماز پڑھ کر زیادہ ثواب حاصل کرنے کی نیت سے سفر اختیار کرنا جائز ہے۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ اِلاَّ اِلٰی ثَلاَ ثَۃِ مَسَاجِدَ ، مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَسْجِدِ الْاَقْصٰی وَ مَسْجِدِیْ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین مساجد ، مسجد حرام ، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی کے علاوہ کسی جگہ کا سفر اختیار نہ کیا جائے۔‘‘ اسے بخاری اورمسلم نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( صَلاَۃُ فِیْ مَسْجِدِیْ ہٰذَا خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ صَلاَۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ اِلاَّ الْمَسْجِدِ الْحَرَامَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلے میں میری مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب ہزار درجہ زیادہ ہے۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
عَنْ قُزْعَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ اَرَدْتُ الْخُرُوْجَ اِلَی الطُّوْرِ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَقَالَ : أَمَا عَلِمْتَ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لاَ تُشَدَّ الرِّحَالُ اِلاَّ اِلٰی ثَلاَ ثَۃِ مَسَاجِدَ ، أَلْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَسْجِدِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ الْمَسْجِدِ الْاَقْصٰی وَ دَعْ عَنْکَ الطُّوْرَ فَلاَ تَأْتِہٖ )) رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ[4]
[1] غایۃ المرام ، للالبانی، رقم الحدیث 298
[2] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 260
[3] مختصرصحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 261
[4] احکام الجنائز ، للالبانی، رقم الحدیث 262