کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 89
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری قبر کو عید گاہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اور تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود بھیجو گے مجھے پہنچایاجائے گا۔‘‘ اسے احمداور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 203 قبروں یا مزاروں کا مجاور بننا یا برکت حاصل کرنے کے لئے ان پر بیٹھنا منع ہے۔ مسئلہ 204 قبر یا مزار کی طرف منہ کرکے یا قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لِاَنْ یَجْلِسَ اَحَدُکُمْ عَلٰی جَمْرَۃٍ فَتُحْرِقَ ثِیَابَہٗ فَتَخْلُصَ اِلٰی جِلْدَہٖ خَیْرٌ لَہٗ مِنْ اَنْ یَجْلِسَ عَلٰی قَبْرٍ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کسی قبر پر بیٹھنے سے یہ بہتر ہے کہ آدمی آگ کے انگارے پر بیٹھ جائے جو اس کے کپڑے جلا کر کھال تک جلا ڈالے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنْ یُجَصَّصَ الْقَبْرَ وَ اَنْ یَقْعَدَ عَلَیْہِ وَ اَنْ یُبْنٰی عَلَیْہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پکی بنانے ،قبر پر بیٹھنے اور قبر پر عمارت تعمیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 205 قبر یا مزار پر جانور ذبح کرنا ، کھانا ، شیرینی ، دودھ یا چاول وغیرہ تقسیم کرنا منع ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ عَقَرَ فِی الْاِسْلاَمِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ ، وَ قَالَ عَبْدُالرَّزَّاقِ : کَانُوْا یَعْقِرُوْنَ عِنْدَ الْقَبْرِ بَقَرَۃً اَوْ شَاۃً[3] حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اسلام میں قبر پر جانور ذبح کرنا منع ہے۔‘‘ اسے احمد اور ابوداؤد نے رویات کیا ہے ۔ عبدالرزاق نے کہا’’(زمانہ جاہلیت میں) لوگ قبر کے نزدیک گائے یا بکری ذبح کیا کرتے تھے۔‘‘(یہی عقرہے) مسئلہ 206 برکت حاصل کرنے، اولاد یا شفا وغیرہ حاصل کرنے کی نیت سے قبر یا مزار
[1] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 498 [2] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 489 [3] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2759