کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 84
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جائے اس گھر سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 196 قبرستان یا کسی مزار پر نماز پڑھنا یا عبادت کرنا منع ہے۔
مسئلہ 197 قبر یا مزار پر مسجد تعمیر کرنا اور مسجد میں قبر یا مزار بنانا منع ہے۔
مسئلہ 198 ایسی مسجد جس میں قبر یا مزار ہو، میں نماز پڑھنا منع ہے۔
عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ نَہٰی عَنِ الصَّلاَۃِ بَیْنَ الْقُبُوْرِ ۔ رَوَاہُ الْبَزَّارُ[1] (صحیح)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے بزار نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اَلْاَرْضُ کُلُّہَا مَسْجِدٌ اِلاَّ الْمَقْبَرَۃَ وَالْحَمَّامَ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قبرستان اور حمام کے علاوہ ہر جگہ نمازپڑھی جا سکتی ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِجْعَلُوْا مِنْ صَلاَ تِکُمْ فِیْ بُیُوْتِکُمْ وَ لاَ تَتَّخِذُوْہَا قُبُوْرًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اور کچھ (نفل ) نمازیں گھر میں پڑھا کرو۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیُ ہَرْیَرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَللّٰہُمَّ لاَ تَجْعَلْ قَبْرِیْ وَثْنًا لَعَنَ اللّٰہُ قَوْمًا اِتَّخُذُوْا قُبُوْرَا اَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدًا)) رَوَاہُ اَحْمَدُ [4] (صحیح)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یا اللہ ! میری قبر کو بت نہ بنانا، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی ہے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔
عَنْ اَبِیْ مَرْثَدِ الْغَنَوِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ تَجْلِسُوْا عَلَی الْقُبُوْرِ وَ لاَ
[1] احکام الجنائز ، للالبانی ، رقم الصفحہ 211
[2] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث606
[3] کتاب صلاۃ المسافرین ، باب استحباب صلاۃ النافلۃ فی بیتہ
[4] احکام الجنائز ، للالبانی ، رقم الصفحۃ 216