کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 56
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر98کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
جنازے کے متعلق وہ امور جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں
1 جنازے پر پھول ڈالنا یا کوئی دوسری زیب و زینت کرنا۔
2 جنازے کے اوپر نقش و نگار والی مزین چادر ڈالنا۔
3 سبز رنگ کی چادر پر کلمہ طیبہ یا دوسری قرآنی آیات وغیرہ لکھ کر جنازے پر ڈالنا۔
4 گھر سے جنازہ نکالتے وقت صدقہ اور خیرات کا اہتمام کرنا۔
5 جنازے کو نیک لوگوں کی قبروں کا طواف کروانا۔
6 یہ عقیدہ رکھنا کہ نیک آدمی کا جنازہ ہلکا ہوتا ہے اور گنہگار کا جنازہ بھاری ہوتا ہے۔
7 جنازہ لے جانے سے قبل قرآن مجید کے اڑھائی پارے تلاوت کرنا۔